• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں افراد 2ماہ سے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس سے محروم

ملتان(سٹاف رپو رٹر)ٹریفک لائسنس بنوانے والے سیکڑوں افراد 2 ماہ سے ز ائدعرصہ گزر جا نے کے باوجود کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ہیں اور انہیں لائسنس بننے کے باوجود نہیں مل سکے جبکہ ٹریفک پولیس محکمہ ڈاک کو اور محکمہ ڈاک ٹریفک پولیس کو ذمہ دار ٹھہرانے لگا ہے ،واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے یہ ٹھیکہ محکمہ ڈاک کو دے دیا ہے جو کہ لکھے گئے ایڈریس کو تلاش کرنے میں ناکام ہونے پر دیئے گئے فون پر رابطہ ہی نہیں کر تے جس کے نتیجے میںسیکڑوں سائلین فیسیں ادا کرنے اور ٹریفک پولیس کے کڑے امتحانات پاس کر نے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کےا نتظار میں محکمہ ڈاک اور ٹریفک کے دفتر کے درمیان شٹل کاک بن گئے ہیں ، محکمہ ڈاک کا موقف ہے کہ ٹریفک پولیس درست پتے نہیں لکھ رہی جس کے با عث لائسنس سائلین کو پہنچانے میں دشوار ی ہے ۔
تازہ ترین