• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی اوریلوے کابغیرٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن،جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان کی ڈویژنل کمرشل آفیسر نبیلہ اسلم نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران ملتان سے خانیوال تک فیصل آباد ا یکسپریس ٹرین کو چیک کیا اور بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ وصول کر کے خزانے میں جمع کرا دیئے، خانیوال ریلوے سٹیشن پر موجود سٹالز کی چیکنگ کی اور خانیوال سٹیشن پر موجود گرین لائن ، شالیمار ایکسپریس کی ڈائننگ کاروں اور بکنگ آفس کو چیک کیا جبکہ ریلوے سٹیشن پر موجود مسافروں سے شکایت بھی سنیں اور موقع پر حل بھی کروائیں بعد ازاں خانیوال سے ملتان تک خیبر میل ٹرین کو چیک کیا بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ کیا۔
تازہ ترین