• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مسائل ،میٹروروٹ پرایک گرین بیلٹ ختم ، یوٹرن بنانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے سبب میٹروروٹ پرایک گرین بیلٹ ختم کر کےیوٹرن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق بوسن روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر انتظامیہ نے چونگی نمبر 9 اور تحصیل چوک کے وسط میں ایک گرین بیلٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جبکہ متاثرہ پودے دوسری گرین بیلٹ میں شفٹ کئے جائیں گے ، بوسن روڈ پر مختلف سروس روڈ بھی ختم کئے جارہےہیں ۔
تازہ ترین