• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ورکرز حقوق گروپ کا اجلاس تنظیم سازی و دیگر امور کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی ورکرز حقوق گروپ کا اجلاس سرپرست اعلیٰ و چیئر مین نواب احسن خان بابر کی صدارت میں ہوا جس میں تنظیم سازی و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، نواب احسن خان بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز حقوق گروپ نظریاتی کارکنوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے میدان میں نکلا ہے،تنظیم سازی کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور جلد یونین کونسل کی سطح پر پی ٹی آئی ورکرز حقوق گروپ کی تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی۔
تازہ ترین