• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سنگین غداری کیس، مزید التوا نہیں ملے گا، 17 دسمبر کو فیصلہ دینگے، خصوصی عدالت

17 دسمبر کو فیصلہ دینگے، خصوصی عدالت


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سنگین غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت نے استغاثہ کو 17 دسمبر تک مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مزید کوئی التواءنہیں ملے گا، آئندہ تاریخ کو دلائل سن کر فیصلہ سنا دیں گے، جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ پراسیکیوشن کے ہاتھوں میں کھیلا جائے۔

جسٹس وقار نے کہا کہ باقی مقدمات کو ایک طرف رکھ کر یہ مقدمہ لڑیں، جمعرات کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

پراسیکیوٹر علی ضیاءباجوہ نے عدالت کو بتایا کہ مجھےاور منیر بھٹی کو پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، پراسیکیوٹر علی ضیاء باجوہ نے بتایا کہ انہیں گزشتہ شام چار بجے نوٹیفکیشن اور تین ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ ملا، لہٰذا اس ریکارڈ کو پڑھنے کا موقع دیا جائے، پراسیکیوشن ٹیم دبائو کا شکار ہے عدالت کیس کی تیاری کیلئے مناسب وقت دے۔ 

جسٹس نذر اکبر نے استفسار کیا کہ آپ بتادیں تیاری کے لیے کتنا وقت درکار ہے، کب دلائل دیں گے، ایک ہفتے سے زیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا، ویسے تیاری کے لیے چار دن بھی بہت ہیں۔ 

جسٹس وقار نے کہا کہ باقی مقدمات کو ایک طرف رکھ کر یہ مقدمہ لڑیں۔  

تازہ ترین