• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 برسوں میں وزارت داخلہ میں 40 ہزار 132 افراد کو بھرتی کیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر پارلیمانی امور نے وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں وزارت داخلہ میں 40 ہزار 132 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے پاس 1 ہزار 52 گاڑیاں، سالانہ 6 کروڑ 69 لاکھ روپےخرچ ہوتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور نے ایوان میں وزارت داخلہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال میں 17 ہزار 231 ملازمین کو بھرتی کیا۔

ان کے بقول وزارت داخلہ کے21 سے 22 ڈیپارٹمنٹ ہیں جن میں یہ لوگ بھرتی کئے گئے ہیں، وزارت داخلہ میں 20 سے 22 گریڈ کے 123 افسران ہیں جب کہ وزارت داخلہ کے پاس 1 ہزار 52 گاڑیاں ہیں اور گاڑیوں پر سالانہ 6 کروڑ 69 لاکھ روپےخرچ ہوتےہیں۔

تازہ ترین