• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انگلینڈ کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے

انگلینڈ کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے


لندن (جنگ نیوز)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے۔ اپنے زمانے کے شہرہ آفاق بولر کی عمر 70 برس تھی اور انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ 70 سالہ باب ولس جب 1984 میں ریٹائر ہوئے تو دنیا بھر میں ڈینس للی کے سوا کسی کی وکٹوں کی تعداد ان سے زیادہ نہیں تھی۔

انہوں نے 1971 میں 21 برس کی عمر میں انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ 90 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 325 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 1984 میں تھا۔ 64 ون ڈے میچز میں باب ولس نے 80وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر دنیائے کرکٹ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی باب ولس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین