• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ، برطانیہ تعلقات پہلے سےزیادہ مضبوط و مستحکم ہیں، امجد وڑائچ

برمنگھم (نمائندہ جنگ) موجودہ دور حکومت میں پاکستان و برطانیہ کے درمیان تعلقات پہلے سے مزید مضبوط و مستحکم ہوئے ہیں۔ کاروباری حضرات کا اعتماد ملک پر بڑھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گوجرہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی امجد وڑائچ نے اپنے نجی دورہ برطانیہ پر کاروباری شخصیت کمال چوہدری کی طرف سے دی گئی دعوت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، محمد علی جرال، شہباز سمیع، عارف سلطان فہیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ امجد وڑائچ نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام ہوگا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تجارت پیشہ افراد کو حکومت سہولتیں دے گی تو وہ ملک کو ریونیو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ایسے میں حکومت، اپوزیشن کو ایک صفحہ پر اکٹھے ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔ ہم عالمی برادری کو اپنا ہمنوا بنا کر ہی جموں و کشمیر پر اپنا بیانیہ مقبول کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پاک، برطانیہ تعلقات کی مضبوطی اور جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین