• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن سے متعلق معاملے پرٹرمپ کا مواخذہ جائز ہے،قانونی ماہرین

واشنگٹن (این این آئی)یوکرائن سے متعلق معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگے الزامات اس قدر سنجیدہ ہیں کہ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک قانونی طور پر جائز ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات تین قانونی ماہرین نے امریکی کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کو بتائی۔ اس کمیٹی کی پہلی سماعت کے موقع پر چار میں سے تین آئینی ماہرین کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے مدعو کیے گئے قانونی ماہر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔
تازہ ترین