• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28ارب وفاق کو دیے جائیں، شہزاد اکبر کی درخواست

28ارب وفاق کو دیے جائیں، شہزاد اکبر کی درخواست


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک درخواست دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ذریعے ریکور ہونے والے 28ارب روپے وفاق کے حکومت کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم حکومت کو جاری کی جائے تاکہ اسے سماجی بہبود اور غریبوں پر خرچ کیا جاسکے۔

شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اس معاملے پر اس سے زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

آج برطانوی حکام نے لندن میں پاکستانی شہری سے ریکور ہونے والے 28 ارب روپے جمع کرادیے ہیں، جو سپریم کورٹ کے نیشنل بینک اکاؤنٹ برانچ میں محفوظ ہیں۔

تازہ ترین