• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بلندیوں میں تبدیلی نہیں کی،الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری میں محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں آبادی میں تضاد سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کراتے ہوئے کہا گیا ہےکہ نئی حلقہ بندیاں 2017 میں ہونے والی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئیں ہیں الیکشن کمیشن نے حلقہ بلندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہےقومی و صوبائی اسمبلیوں اور نہ ہی الیکٹرول رول میں کوئی تبدیلی کی گئی ہےآبادی سے متعلق الیکشن کمیشن اور محکمہ شماریات میں بہت ہی معمولی سا فرق ہے،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی،درخواست گزار کے مطابق آبادی کے متعلق الیکشن کمیشن اور محکمہ شماریات کے اعداد و شمار میں فرق ہے محکمہ شماریات کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74ہزار520ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق 20 کروڑ 77لاکھ 66ہزار 954ہے الیکشن کمیشن نے8ہزار کے قریب پاکستانی ریکارڈ سے غائب کردیئے جب تک آبادی کا تعین درست نہیں ہوگا انتخابی حلقے درست نہیں ہوسکتے،آبادی کے درست تعین تک انتخابی عمل معطل کیا جائے غلط اعدادوشمار کی بنیاد پر ہونیوالا الیکشن دھاندلی زدہ ہوگا۔

تازہ ترین