کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت منعقدہ بارہوین عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز دوسرے سیشن میں یارک شائر ادبی فورم اورآرٹس کونسل کے تعاون سے یارک شائر اعتراف کمال ایورڈز کا انعقاد کیا گیا جس مین معروف شاعرہ شہناز نور اور شاعر کشمیر احمد عظا کو یارک شائر کمال فن ایوارڈ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ اور مہمان خصوصی ایاز محمود نے پیش کیے، تقریب کی نظامت یارک شائر ادبی فورم کی چیر پرسن غزل انصاری نے انجام دی۔