• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کرے،ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کرے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے موجودہ حکومت معاشی پالیسی و عوامی ریلیف پر توجہ دے مخصوص طبقے نے اسلامی فلاحی ریاست کو دیوالیہ ریاست بنا دیا ہے، پاکستان کی ترقی کا راز قانون کی عمل داری، آئین کی بالادستی اور انصاف کی سب کیلئے یکساں فراہمی میں ہے، لیکن افسوس اس جانب توجہ نہیں دی گئی ۔
تازہ ترین