• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اشاریے بہتر،خسارہ کم،برآمدات میں کمی منفی اثر،ماہرمعاشیات

کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات سمیع اللہ طارق نے کہا کہ معاشی اشاریے بہترہیں موجودہ خسارہ بھی کم ہواہے البتہ برآمدات میں کمی سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے روپے کی قدرمیں کمی سے قوت خرید پر بھی فرق پڑا اورافراط زر میں اضافہ ہوا ہے ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی فائدے کیلئے حکومت کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوتی ہے لیکن جہاں عوام اور ملک کے مفاد کی بات ہوتی ہے وہاں حزب اختلاف متحرک نظر نہیں آتی۔ رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر،رہنما تحریک انصاف کنول شوذب، ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی بھی پروگرام میں شریک تھے۔چھ دسمبر کو شہید ہونے والے میجر شبیر شریف شہید ان کے یوم شہادت پر اور معروف قوال عزیز میاں کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ ہنرمند پروگرام کے تحت آغازمیں ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنیکل ٹریننگ دی جائیگی نوجوانوں کو صنعتوں کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا گیا ہے اور پروگرام بھی اسی اعتبار سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔پروگرام کیلئے 1500ملین روپے رکھے گئے ہیںپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے مقابلے کے لئے تیار ہے اس حوالے سے کپتان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیاریاں جاری ہیں امید ہے نتائج بھی شاندارہوں گے ۔

تازہ ترین