• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اسکولوں میں40 ہزاراساتذہ کی ضرورت،9ہزار پڑھا رہے ہیں،انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم،پیشہ ور ٹریننگ کی ذیلی کمیٹی کو حکام نے آگاہ کیا ہے کہ وفاقی اسکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت صرف 9 ہزار اساتذہ پڑھا رہے ہیں، فری تعلیم کےلئے حکومت نے جو فنڈز دیئے ہیں وہ ضرورت سے انتہائی کم ہیں،فری تعلیم میں درسی کتب کے علاوہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر چیزیں بھی دینی ہوتی ہیں لیکن حکومت نے فنڈز پر آپریشنل کٹ لگا دیا ، یونیورسل فنڈز سے قائم 150اسکول لیبارٹریز میں ڈیلی ویجز عملہ کام کر رہا ہے، جن کےلئے آنے والے دنوں میں تنخواہ دینا مشکل ہوجائے گا۔

تازہ ترین