• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ سُوری اور شہزادہ سلیم آج ”خبرناک“ میں آمنے سامنے !!

کراچی (جنگ نیوز) شہباز شریف، عثمان بزدار اور فیاض الحسن چوہان (ڈمیز) ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دوبارہ وزارت میری نہیں حکومت کی مجبوری تھی۔ مزاح سے بھر پور شو کے ایک سیگمنٹ میں شیر شاہ سُوری اور شہزادہ سلیم بھی آمنے سامنے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”کرکٹ ٹیم پہنچ گئی مگر ٹماٹر نہ پہنچے، فیصل واوڈا کی جاب صرف عوام کو ہنسانا ہے اور بزدار لوہے کے لباس میں“ شامل ہیں۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ پروگرام ناظرین رات11بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین