• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے، چوہدری بشیر رٹوی

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین‘ چوہدری بشیر رٹوی نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سابق وزیر حکومت سردار محمد اصغر آفندی کو ریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سیاسی بصیرت کی بدولت مسلم کانفرنس مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے۔مسلم کانفرنس آمدہ الیکشن میں بھرپور کامیابی سمیٹے گی۔مسلم کانفرنس ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔بھارت کا جنگی جنون بھارت کو مہنگا پڑے گا،پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کی علامت ہے۔پاکستان کے عوام اپنے نڈر اور جرأت مند فوج پر بھر پور بھروسہ کر تے ہیںہم اپنی بہادر فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،کشمیریوں کے دلوں میں بھارت کیخلاف نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے،کشمیری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑای ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جتنی مرضی طاقت لگا لے کشمیری قوم کے حو صلے بلند ہیں اور ہم آزادی لیکر رہیں گے۔کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی آسمان کو چھو رہی ہے ا۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ محکوم کشمیریوں کو بھارت سے حق خود ارادیت دلوائے تا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حق سے کبھی دستبردار نہ ہوں گے۔
تازہ ترین