• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف اور ہدایت کار شفیق الرحمٰن کی نئی فلم ’’ارمان‘‘ کی تیاریاں جاری

لندن (پ ر) پاکستان فلم انڈسٹری کے مصنف اور ہدایت کار شفیق الرحمٰن جو پچھلے پندرہ برس سے برطانیہ میں آباد ہیں، نے برطانیہ میں ہر نئے ٹیلی پلے میں برطانیہ بھر سے نیا ٹیلنٹ متعارف کرایا اور تیس کے قریب مختلف موضوعات پر ٹیلی پلے تیار کئے جن میں پاکستانی اور ایشیائی کمیونٹی کے شادی بیاہ، امیگریشن کے مسائل، نئی نسل کے مسائل کو اجاگر کیا، وہ آجکل معروف پاکستانی فنکار فلم ساز فیروز خان کے ساتھ نئی فلم ’’ارمان‘‘ کی تیاری کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے ہیں۔ یہ پاکستانی فلم اردو ،انگلش اور پنجابی زبان میں تیار کی جائے گی اور بیک وقت برطانیہ، یورپ اور پاکستان کے سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔ کوریوگرافر پریا گنیشی چاریہ گروپ ہے، ساجی علی نے موسیقی ترتیب دی ہے، اداکاروں میں طیب خان، صبیحہ، مجاہد سادات، راجہ محمود سلطان، اسلم چغتائی، فیروز خان، نینا، مائرہ، جانی خان، بھارتی بیگم، رشید کیانی، علی شاہ، رمنیک سنگھ، ارشد ملک، لتا، عدنان ملک، ارشد تبسم، نثار سمائلر، شازیہ بھٹی، فرینکی و دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین