• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

ویانا(اے پی پی) آسڑیا کے دارلحکومت ویانا میں اوپیک کا ہنگامی اجلاس خام تیل کی پیداوار کو گھٹانے یا بڑھانے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔ اوپیک کا دو روزہ اجلاس جمعرات کو شروع ہوا تھا جس دوران خام تیل کی پیداوار بارے اہم فیصلے کی توقع تھی تاہم جمعہ کو اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دوسرے روز کا اجلاس 6گھنٹے سے زائد وقت جاری رہا جس میں روس نے آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں اضافی کمی لانے کی تجویز دی ۔
تازہ ترین