• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجیلا مرکل کا سابقہ نازی اذیتی کیمپ کا دورہ

انجیلا مرکل کا سابقہ نازی اذیتی کیمپ کا دورہ


برلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے آؤشوٹس کے سابقہ نازی اذیتی کیمپ کادورہ کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل گزشتہ چودہ برسوں سے جرمنی کی وفاقی چانسلر ہیں لیکن انہوں نے پہلی بار آؤشوِٹس کے سابقہ نازی اذیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ یہ کیمپ نازی جرمن دور کی ایک ایسی خوفناک قتل گاہ تھا، جہاں 1945ء تک 1.5 ملین انسانوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران میرکل اس فاؤنڈیشن کے لیے 60 ملین یورو کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین