• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجدباقاعدہ طور پر کھول دی گئی

کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجدباقاعدہ طور پر کھول دی گئی


لندن (این این آئی)برطانیہ کے شہر کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجدباقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے جس کا افتتاح ترک صدر رجب طیب اردوان نے کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس ماحول دوست خوبصورت مسجد میں بیک وقت 1000 نمازی نماز پڑھ سکیں گے۔اس کے زیرِ زمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔برطانیہ کی پہلی ماوحول دوست مسجد کو مارکس بارفیلڈ آرکیٹیکٹس کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اورمسجد کو ماحول دوست بنانے کیلئے ایسی لکڑی استعمال کی گئی ہے جو ان جنگلات سے لی گئی ہے جن میں درخت کاٹنے سے ماحول پر اتنا اثر نہیں پڑتا ہے اور مسجد کی چھت ایسے بنائی گئی ہے کہ سارا سال روشنی اندر آتی رہے۔مسجد کی تعمیر میں کیمبرج شہر کے فنِ تعمیر، اسلامی آرکیٹیکٹ اور علاقے کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے۔مسجد کو برطانیہ کی سب سے خوبصورت مسجد کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین