• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونانی جزیرے پر مہاجر کیمپ میں نوجوان افغان خاتون جل کر ہلاک

ایتھنز(این این آئی)یونانی جزیرے لیسبوس کے ایک مہاجر کیمپ میں ایک ستائیس سالہ افغان خاتون جل کر ہلاک ہو گئی۔ یہ خاتون تین بچوں کی ماں تھی اور اس کیمپ میں اس کنٹینر میں اچانک آگ لگی گئی تھی، جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جزیرے لیسبوس کی میتیلین نامی مرکزی بندرگاہ کے قریب کاراتیپے کے مہاجر کیمپ میں اس خاتون کی ایک کنٹینر میں بنی رہائش گاہ میں یہ آگ رات دو بجے لگی تھی۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد اس خاتون کا شوہر پہلے اپنے تین بچوں کو آگ کے شعلوں سے بچا کر جلتے ہوئے کنٹینر سے باہر نکال لینے میں کامیاب ہو گیا۔پھر جب اس نے اپنی بیوی کو بھی بچانے کی کوشش کی، تو اس دوران کنٹینر میں بھر جانے والے زہریلے دھوئیں کے سبب وہ خود بھی بے ہوش ہو گیا تھا۔
تازہ ترین