• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفیکیشن جاری

بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفیکیشن جاری 


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نیپرا نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس سے عوام پر14ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے یہ فیصلہ جولائی ستمبر2019-20 کی پہلی سہ ماہی کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کیا ہے اس کیس پر نیپرا نے ۲۶ نومبر کو فیصلہ سنایا تھا ٖ فیصلہ کا اطلاق 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صافین پر ہو گا۔ 

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر2019 سے ہوگا یہ اضافہ جولائی تا ستمبر2019 کے بقایا جات کی مد میں کیا گیا۔ اس کی عوام سے وصولی ایک سال میں میں کی جائے گی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی۔ 

اس رقم کا اندراج صارفین کے بلوں میں الگ ظاہر کیا جائے گا۔دریں اثنا پاور ڈیژن کے ترجمان نے بجلی کی قیمتوں کے اضافہ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ ای سی سی نے کیا تھا اور نیپرا نے اس کی 26 نومبر کو منظوری دی تھی۔

پاور ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن 29 نومبر کا جاری کر دیا تھا اس اضافہ کا اطلاق 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں پر ہو گا جبکہ 75 فیصد صارف 300 یونٹ سے کم استعمال کرتے ہیں اس اضافہ کا اثر عام صارف پر نہیں ہو گا اور بجلی کی قیمت میں کوئی نیا اضافہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین