• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نےایف اے ٹی ایف کو بقیہ سفارشات کے جوابات بھجوا دیئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کواپنا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بقیہ 22 سفارشات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ بھجوا دی ہے۔

21 جنوری کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہو گا، فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نکا لنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں برقرار رکھتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر فروری 2020 تک خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کو بلیک لسٹ میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کُل 27 سفارشات میں سے 5 سوالات پر ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی پر پہلے ہی اطمینان کا اظہار کر چکا ہے جس کے بعد اب بقیہ 22 سفارشات سے متعلق رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) نے تیار کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں سٹیٹ بینک، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 113مدارس کو حکومتی نگرانی میں دیا جا چکا ہے، یہ مدارس متعلقہ اسسٹنٹ کی زیر نگرانی کا م کر رہے ہیں جب کہ ان مدارس سے وابستہ اساتذہ اور طالب علموں کو دو سال کا بجٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین