• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت، ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک،ملک بھر میں خوشی کی لہر

بھارت، ریپ اور قتل کے4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک


نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست حیدرآباد میں پولیس نے ریپ اور قتل کے 4 ملزمان کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا جس پر ایک طرف بھارت بھر میں خوشیاں منائی جارہی ہیں مگر دوسری جانب ماورائے عدالت اقدامات کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ایک ٹرک ڈرائیور اور اس کے کنڈیکٹر سمیت 4 ملزمان نے ایک خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور پھر اس کے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں لاش جل کر راکھ ہوگئی۔

پولیس نے واقعہ کے دو روز بعد ملزمان کو گرفتار کیا اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ جمعرات کو پولیس چاروں ملزمان کو تفتیش کے لیے دوبارہ جائے واردات پر لے گئی اور مبینہ مقابلے میں چاروں کو مار ڈالا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک پولیس اہلکار سے بندوق چھین کر فائرنگ شروع کردی تھی۔ پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چاروں کو ہلاک کردیا۔ پولیس مقابلے کی خبر پھیلتے ہوئے بھارت بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں نے خبر کو کسی تہوار کے طور پر منایا اور سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔ 

یونیورسٹی اور کالجر کی طالبات نے وکٹری کے نشان بنائے اور متاثرہ خاندان نے بھی ’انصاف‘ کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اس مبینہ مقابلے کے پر اعتراضات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ 

معروف بھارتی سیاستدان اور مفکر ششی تھرور نے کہا ہے کہ ’ماورائے عدالت قتل‘ کی حوصلہ افزائی نہیں جاسکتی مگر اس واقعہ کے بارے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین