• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم، سپریم کورٹ فیصلہ کیخلاف دائر نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے آئین میںʼʼ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی‘‘ سے متعلق مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ 

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحیٰ آفریدی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر بروز جمعرات کیس کی سماعت کرے گا۔ 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 جنوری 2019 کو جناح ہسپتال(جے پی ایم سی)قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی ایچ اور این ایم پی)  کی وفاق سے صوبہ سندھ کو منتقلی کو غیر آئینی قرار دیا تھا جبکہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی پنجاب کو منتقلی کو بھی غیر آئینی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین