• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام ﷺ کا نام’محمد‘ بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے۔امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے اُن میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کیلئے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے، اگر امریکا میں لفظ محمد کیلئے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔
تازہ ترین