• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،قمرزمان کائرہ

چنیوٹ (نمائندہ جنگ) صدرسنٹرل پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے تاہم اگر یہ ضروری ہے تو پی ٹی آئی کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر حکمران جماعت میں اتحاد نہیں ہے بلکہ ان کی مدت توسیع میں مختلف حربے استعمال کرنا تمسخرانہ رویہ تھا ،سادہ اکثریت سے قوانین پاس کروانے کے دعوے کرنیوالوں کے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے کیونکہ اسمبلی کے علاوہ بل سینٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین