• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،دفتر خارجہ بھارت

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی روشنی میں بھار ت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی درخواست کی ہے تاہم پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو دوسری بار بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطے کی اجازت دے گا ۔
تازہ ترین