• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:زیادتی کی شکارخاتون کی عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی ایڈیشنل سیشن جج کبیروالا کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو فریقین کو طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں پٹیشنر کوثر مائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان طارق، تصور، عرف شوکت اور عرفان عرف فانی نے اغوا کر کے زیادتی کی ،میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ملزمان کی ضمانت کے فیصلے کو منسوخ کیا جائے، خاتون نے آر پی او ملتان، ڈی پی او خانیوال اور ایس ایچ او تھانہ کبیروالا صدر سمیت ملزمان کو فریق بنایا ہے، دریں اثناہائیکورٹ نے 3 قتل اور 3 افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکلاء دلائل سے اتفاق کیا اور فیصلے میں 7 اے ٹی اے کی دفعہ ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مقدمہ سیشن عدالت میں سماعت کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں عبدالرشید نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کیخلاف تھانہ سٹی بورے والا میں سلطان مسیح سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا یہ معاملہ گجر گروپ اور چوہان گروپ کے تصادم کے نتیجے میں ہوا تھا ،، پولیس نے قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ یہ مقدمہ ذاتی رنجش اور رقیبوں کا ہے۔
تازہ ترین