• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ آپریشن ، 3منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) جے ٹی ٹی پولیس نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی،پولیس نے 202بوتل ولایتی شراب، 130لٹر دیسی شراب ،1090گرام چرس اور 13000روپے برآمد کرلئے،ملزمان اکرم عرف اکمل ،رضوان اور انیل مسیح کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں عثمان ، شعیب ، اقبال ، نعیم ، سجاد ، غلام عباس ، رمضان ، معراج ، آصف اور قیصر عباس کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کر لی کباڑ کا سامان کھلے آسمان تلے رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے کے الزام میں محمد الیاس ، جو کھیلنے کے الزام میں ابراہیم ، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں کامران ، قاسم ، محمد پرویز ، شاہ زیب ، اظہر حسین، عبدالمالک کے خلاف مقدمات درج کئے گئے آتش بازی کے الزام میں نادر علی ، بھیک مانگنے کے الزام میں نذیراں بی بی کی خلاف ورزی پر لیاقت اور شریف کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، بوگس چیک دینے کے الزام میں کینٹ پولیس پولیس نے کشور پروین کی درخواست پر اسحاق ساقی، مظفرآباد پولیس نےمحمد یونس کی د رخواست پرہ عابد حسین، چوہدری شفاقت علی ن کی درخواست پر ذوالفقار علی جبکہ مخدوم رشید پولی نےقیصر ندیم کی درخواست پر لقمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے، اونچی آواز میں ڈیک چلا نے پرتھانہ صدر پولیس نے لیاقت اور محمدشریف کیخلاف سائونڈسسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، دھوکہ دہی اور فراڈسےزمین اپنے نام کرانےپر تھانہ سٹی شجاع آبادپولیس نےخادم حسین کی درخواست پر اسماعیل اورعبدالرزاق کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی، اشتعال انگیز تقریرکر نے پرتھانہ مظفرآبادپولیس نےمحمدناصر کی درخواست پر ملک خضرحیات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، جعلسازی سے جائیداد کی رجسٹری تیارکرنےپر تھانہ چہلیک پولیس نے حسنین رضا کی درخواست پر بشیراحمد،محمد امتیازاورایک نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ الپہ پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین