• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

املتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمےمیں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر زبیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد، کانسٹیبلوں اسلم ، تصور اور جاوید اقبال کو گرفتار کرکے 9 دسمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جج اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ مال میں رہتے ہوئے 98 لاکھ روپے خورد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پٹواری شاہد یوسف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ کی پیروی نہ کرنے والے ملزم گلزار احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو بیرون ملک کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض رقم بٹورنے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد سعید کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے ، فاضل عدالت نے چوری کے2 ملزمان شہریار اور عبدالرحمنٰ کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین