آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار30؍جمادی الاوّل 1441ھ 26؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کابل کے 2 روزہ دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: طالبان سے بات چیت کیلئے زلمے خلیل زاد قطر روانہ

دورۂ کابل میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان قیادت سے ملاقاتوں میں طالبان سے مذاکرات اور افغان امن کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ماہ قبل کابل میں حملے میں امریکی فوجی کی موت پر طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کیے تھے۔

دو روز قبل امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا تھا کہ طالبان سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید