• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا


قومی احتساب بیور (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلیم مانڈوی والا سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی جبکہ سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گی۔

نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12 پلاٹس فرضی ناموں پرالاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

تازہ ترین