• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات نےغریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا:ن لیگ شعبہ خواتین

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، جنرل سیکر ٹری و سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ جلد نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے ۔نئے پاکستان میں عام آدمی کو معاشی ریلیف دینے کے دعویداروں نے مہنگائی، بے روزگاری ، بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے نے نہ صرف غریب شہریوں کو خودکشیوں اورخودسوزیوں پر مجبور کر دیا۔ پارٹی قائد میاں شہباز شریف کے جائیدادوں کے منجمد ہونے کے احکامات سے گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبوں میں سنجیدہ قیادت لائے بغیر نہ تو معاشی بدحالی بہتر ہو سکتی ہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں لگی ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ کنٹینرز پر دھواں دھار تقریریں کرنے والوں میں حکومت چلانے میں کوئی دم خم نہیں اور انہیں لانے والے بھی اب پریشان ہیں ۔اب ڈنگ ٹپاؤپالیسی پر کام نہیں چلے گا ۔مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی و عوامی جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی لیکن نئے پاکستان میں نمک اور ٹماٹر سے لیکر کفن تک مہنگا کردیا گیا ۔
تازہ ترین