• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 کنال رقبے پر دارالاحساس قائم کیاجائے گا:چیئرمین بیت المال

املتان (سٹاف رپورٹر) چئیر مین پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ملتان میں 24 کنال رقبے پر دارالاحساس کے تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور منصوبے کا پیپر ورک شروع کر دیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کے ہمراہ متی متل روڈ پر واقع وومن یونیورسٹی سے متصل مجوزہ جگہ کے دورہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال محمودالحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔چئیر مین بیت المال نے مزیدکہا کہ دارالاحساس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے سکول تعمیر کیا جائے گاجس میں 100 بچوں کوتعلیم، رہائش، کھانا اور کتابیں سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ دارالاحساس میں 120 بچیوں کے لیے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جائے گا جہاں بچیوں کو کمپیوٹر،سلائی کڑھائی، بیوٹیشن اور دیگر ہنر سکھائے جائیں گے ۔
تازہ ترین