• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں منشیات کے نقصانات بارے آگاہی سیمینار

پشاور(نیوزڈیسک) ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سوات نے طلبا و نواجون طبقے میں منشیات کے استعمال اور ممکنہ نقصانات بارے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں طلبا، والدین اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سیمینار میں بلدیاتی عوامی نمائندوں سمیت دیگرسرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر داود شاہ کا کہنا ہے کہ طلبا ہمارے معمار ہیں اور آج کل ان میں نشے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ رہاہے اور اس کے روک تھام کیلئے آگاہی سمیت متوازی آپرشنز بھی ناگزیر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا محکمہ شب و روز منشیات کے روک تھام اور معاشرے میں اسکی جڑوں کا قلع قمع کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ سیمینار میں نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچنے اور اس کا استعمال ترک کرنے بارے ترغیبی لیکچرز دئے گئے۔
تازہ ترین