• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا لاگوس میں میڈیکل کیمپ


پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارت کاری جاری ہے، اس سلسلے میں دو بحری جہازوں نے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

افریقی ممالک میں پاک بحریہ کے دو جہازوں معاون اور اصلت نے نائیجیریا کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے دونوں جہاز بحری سفارتکاری کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔

پاک بحریہ کے جہازوں نے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائیجیرین عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس دورے میں مشن کمانڈر نے نائیجیرین حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالتِ زار سے نائیجیرین حکام کو آگاہ کیا۔

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا، دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دو طرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین