• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے زیرِ انتظام گوادر ڈے منایا گیا

پاک بحریہ کا گوادر ڈے


پاک بحریہ کے زیرِ انتظام 61 واں گوادر ڈے جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم گوادر کی مناسبت سے 3 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس اکرم میں منعقد ہوئی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تین روزہ تقریبات میں بوٹ ریلیز، دوستانہ فٹ بال میچ اور پاک میرینز کی خصوصی ڈرل شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور معززین کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش سے ان تقریبات میں شرکت کی، جبکہ گوادر ڈے کی مناسبت سے مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بحریہ گوادر کے عوام اور خطے کی خوش حالی کے لیے پر عزم ہے، اسی سلسلے میں لگائے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں مقامی افراد کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

تازہ ترین