• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خنکی مزید بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12اعشاریہ 5 ڈگری سینٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں مطلع خشک رہے گا، شمال مشرق سے ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے سرد مقام اسکردو رہا جہاں درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور میں درجۂ حرارت منفی 8، گوپس میں منفی 7، گلگت میں منفی 5 اور کالام اور بگروٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم ریکارڈ کیا جانے والا درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لاہور میں 8، پشاور میں 3، کوئٹہ میں منفی ایک، مظفر آباد میں 2 ،فیصل آباد میں 5، ملتان میں 8 اور حیدر آباد میں کم سے کم ریکارڈ کیا جانے والا درجۂ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تازہ ترین