• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کن ہیں، شہباز شریف

عمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کن ہیں، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کن ہیں۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی بیٹھک ہوئی، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی سربراہی میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی، نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات زیر غور آئے۔

اس موقع پر نوازشریف اور شہباز شریف کی عدم موجودگی میں پاکستان میں پارٹی امور چلانے اور ملکی سیاسی معاملات دیکھنے جیسے امور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر بھی ہماری کوشش ہوگی کہ حکومت سے پُرخلوص بات چیت کریں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلد صحت یاب ہوکر وطن لوٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فریش الیکشن کا پہلا مرحلہ ان ہاؤس تبدیلی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین