• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے، جہانگیر ترین

عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے، جہانگیر ترین


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے، پارٹی میں مائنس ون نہیں ہو سکتا۔

جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ن لیگ کے خیالی پلاؤ ہیں، وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مائنس ہوئے، شہباز شریف مائنس ہوئے، اب مریم نواز کا مائنس ہونے کا وقت آگیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے دو بیٹے اور بہوئیں ان کے پاس ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مریم نواز کو جانے کی ضرورت ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جن کے اوپر کیسز ہیں وہ چاہ رہے ہیں کہ بیماری کا بہانہ بنا کر باہر نکل جائیں، آصف زرداری سے متعلق بھی لگتا ہے کہ وہ بھی بیماری کے باعث بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں مجھے کچھ پتا نہیں چلتا، مولانا فضل الرحمٰن کبھی آتے ہیں، کبھی چلے جاتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میری آج صبح اختر مینگل سے بات ہوئی ہے، ہم نے پہلے بھی اختر مینگل کے ساتھ مل کر معاملات حل کیے ہیں جبکہ چودھری برادران سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے، ان کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

تازہ ترین