• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کابل بھی لندن سے ہوکر جاتے، فواد چوہدری

نواز شریف کابل بھی لندن سے ہوکر جاتے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہدف تنقید بنالیا۔

ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف کو اگر افغانستان بھی جانا ہوتا تھا تو وہ براستہ لندن جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرتے ہوئے 5 سال لگ گئے کہ لندن میں اپارٹمنٹس نواز شریف اور ان کی فیملی کی ملکیت ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لندن اپارٹمنٹس کا معاملہ عدالت میں آیا تو پکا منہ بنا کر نوازشریف نے ملکیت سے انکار کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف لندن میں وہیں مقیم ہیں، جن کے متعلق عدالت میں انکار کیا تھا۔

تازہ ترین