• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی میں دھڑے بنتے جارہے ہیں، فردوس شمیم نقوی

پی پی پی میں دھڑے بنتے جارہے ہیں، فردوس شمیم نقوی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں دھڑے بنتے جارہے ہیں، پی پی کارکنان کو ان کی حکومت کی کارکردگی دیکھنی چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ و پیپلز پارٹی پر تنقید کے تیر بر سادیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ فاروڈ بلاک کا ساتھ دینے کے لیے پی ٹی آئی تیار ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر کیوں گھبرا گئے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب مراد علی شاہ کی باری ہے، بھاگنے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ نالائق اعظم ہیں۔

پیپلز پارٹی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سلیم سچوانی کا کہنا تھا کہ ان کی شمولیت کا مقصد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔

تازہ ترین