• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش کوالیفیکشنر اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کی تحقیقات شروع

لندن (پی اے) پولیس نے اسکاٹش کوالیفیکشنز اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس مبینہ داخلی مالیاتی فراڈ کی تحقیقات کررہی ہے، جس کا تعلق گوانگوز گلاسگو آفس سے ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ یہ چھ ہندسوں والی رقم کا حامل ہے۔ ایس کیو اے کا کہنا ہے کہ پولیس کو مالیاتی بے قاعدگی کا مشتبہ کیس حوالے کی گیا ہے، پولیس اسکاٹ لینڈ کو گزشتہ سال جون میں فراڈ کے دعوئوں سے آگاہ کیا گیا تھا۔ 2017-18ء کی رپورٹ میں مالیاتی بے قاعدگی کے دو کیسوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو داخلی طور پر زیر تحقیقات تھے۔ پولیس اسکاٹ لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ فورس کو گلاسگو میں ایک بزنس سے تعلق رکھنے والی ممکنہ فراڈ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ ملی ہیں۔ حالات و واقعات کی تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ایس کیو اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مالیاتی بے قاعدگی کا مشتبہ کیس پولیس اسکاٹ لینڈ کے حوالے کای گیا ہے جو اس کی تحقیقات کرے گی اور اس مرحلے پر ہمارے لیے مزید تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔
تازہ ترین