• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کلچرل ڈے کے کامیاب انعقاد پرمرزا فیصل محمود کی مبارکباد

برمنگھم (ابرار مغل) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والے سندھ کلچرل ڈے کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کی پوری قیادت، پارٹی کارکنوں اور سندھ بھر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے قوم کو یکجا کرنے کے ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور بلتستان کے کلچر کو فروغ دینے کی بنیاد بھی سندھ میں رکھ دی ہے۔ پہلے سندھی ٹوپی اور اب سندھ کلچرل ڈے کے ذریعہ سندھ کے کلچر کو اجاگر کیا گیا۔ انشااللہ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ میں بھی سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خوا، کشمیر اور بلتستان کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی کلچرل ایونٹس کا انعقاد کریں گی، اس سے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو پاکستان کلچر کو دیکھنے کا موقع میسر آئے گا بلکہ سیاحت کے ساتھ ساتھ ہماری نسلوں کا پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔
تازہ ترین