• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونخ میں سانتا کلاز ایکوریم میں جا پہنچا، دلچسپ شو کا انعقاد

میونخ (این این آئی)جرمنی کے شہری میونخ میں کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم میں جا پہنچا، دلچسپ شو کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرسمس کی آمدمیں ابھی کچھ روز باقی ہیں مگر دنیا بھر میں اس تہوار کی تیاریاں جہاں عروج پر ہیں وہیں سانتا کلازبھی لوگوں میں خوشیاں بانٹنے نکل پڑے ہیں۔ میونخ کے ایکوریم میں سالانہ اسکوبا سانتا شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سانتا کلاز ڈائیور نے ٹینک میں اتر کر نہ صرف مختلف کرتب دکھائے بلکہ مچھلیوں کو دانہ بھی کھلایا۔مچھلیوں کیساتھ کھیلتے اور کرتب دکھاتے سانتا کلاز کو دیکھ کر جہاں ننھے شائقین بے حد خوش ہوئے وہیں بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے۔
تازہ ترین