• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کو کشمیری نژاد امیدواروں کی حمایت کرناہوگی، ڈاکٹر یاسین رحمان

لوٹن (نمائندہ جنگ) برطانوی انتخابات میںلوٹن نارتھ کے حلقے سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں کشمیری برادری کو کشمیری نژاد امیدواروں کی حمایت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مقبوضہ کشمیر میں اور اس حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ کا کردار شرمناک ہے۔ برطانوی سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کو انتخابات جیتنے کے لئے استعمال کیا ہے لیکن کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو خود فیصلہ کرنا چاہئے کہ اگر ہم بار بار ہونٹ سروس کی اس سیاست کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بحیثیت مسلم کمیونٹی ہر سطح پر برطانوی معاشرے میں امتیازی سلوک کا شکار ہیں اور اس مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹن نارتھ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے میں ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف کھڑا ہوں۔ میں ایک قابل فخر برطانوی مسلمان ہوں جو ہمیشہ ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف کھڑا رہتا ہے۔ میں نے لوٹن شمالی میں واقعات کو دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سیاست میں آپ کے پاس دو انتخاب ہیں یا تو آپ ناانصافی اور عدم مساوات کو قبول کرتے ہیں اوراپنے سیاسی آقاؤں کے احکامات کو مانتے ہو۔ دوسرا آپشن کھڑا ہونا، ظلم، ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھانا اور مارٹن لوتھر کنگ بننا ہے۔ وہ ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور اپنی جان دے دی۔ ان کی موت کے بہت سال بعد ہم نے ریاست ہائے متحدہ میں ایک سیاہ فام کو صدر بنتے دیکھا۔ ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو پیغام ملا ہے اور آپ میرا ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین