• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی انتہا ہوگئی، ایوب راٹھور

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (مجید ترمبو گروپ) کے صدر ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کشمیر میں چار ماہ سے کرفیو نافذ ہے جہاں مودی فوج نے وادی کے اندر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر رکھی۔ بھارت نے ریاست کے اندر عوام کو نماز جمعہ ادا کرنے کی پابندی لگا رکھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عوام کو قید رکھا ہے۔ تمام سیاسی آزادیاں، مذہبی پابندیاں، ضروریات زندگی سے عوام کو محروم کر رکھا ہے۔ ریاست میں انٹر نیٹ اور اخبارات کی اشاعت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ہزاروں نوجوان بھارت کی جیلوں میں نظر بند ہیں۔ بھارتی فوج نے حریت کی قیادت کو جیلوں اور گھروں میں نظر بند رکھا ہے۔ بھارت جو سیکولر اسٹیٹ کا پروپیگنڈا کرتا ہے، آج بھارت کے حکمرانوں نے کشمیر کے اندر جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے۔ اس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت اور ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ صدر (مجید ترمبو گروپ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے اینڈ یورپ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں شدید ترین ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عدالت انصاف میں اٹھایا جائے۔ ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا، امریکہ کی طرح لندن میں اور برسلز میں کشمیر ہائوس سینٹر قائم کیے جائیں تاکہ یورپ، برطانیہ میں کشمیری جماعتیں متحد ہوکر کشمیر کافر کے لیے کام کریں۔ ایوب احمد راٹھور نے کہا، یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بڑی جرات سے اپنا موقف پیش کیا، اس کے بعد پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اپنے وفود بھیجنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے۔
تازہ ترین