• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسٹل میں بے گھر افراد کیلئے گرم کپڑے، کھانا اور بستروں کی تقسیم

برسٹل ( پ ر)برسٹل سٹی سنٹرکی مساجد کی کمیونٹی کونسل، پازیٹو پاکستان انٹرنیشنل، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور، کونسلر مبشر چوہدری، پریذیڈنٹ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ راجا عارف خان، ملک جاوید احمد، شاہد اعوان، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ برسٹل شہزاد بابر، پاکستان تحریک انصاف نے بے گھر افراد کے لئے گرم کپڑے، کھانا اور گرم بسترتقسیم کئے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی گورنمنٹ کے پاس جنگ کے لئے تو پیسے ہیں لیکن بے گھر افراد کو اس سرد موسم میں شیلٹر اور کھانا دینےکے لئے پیسے نہیں ہے۔ رانا بشارت علی خان نے کہا کہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی روشنی میں مستحق افراد کی خدمت کرنا اور ان کی ضروریات پوری کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ،برطانیہ میں بے گھر افراد کا خیال کرنا اور ان کو گھر اور کھانا جیسی سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔برطانیہ میں 40 سے زائد قوموں کا مجموعی فنڈ اکھٹا ہوتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ آخر کہاں پرکیسے خرچ کیا جاتا ہے۔ یہاں شاہراہوں پر سونے اور زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو غربت و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین